پاکستان

گاؤن کے بغیر وکیل کی پیشی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

Published

on

ہائیکورٹ کے حکم اور رولز کے باوجود بغیر گاؤن پہنے وکیل کی پیشی  پر عدالت برھم،چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا،آپ یونیفارم میں کیوں نہیں ،آپکا گاؤن کہاں ہے؟ کیا آپ نے ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن نہیں پڑھا۔

وکیل نے جواب دیامیں معذرت خواہ ہوں ایمرجنسی ہوگئی تھی نہیں پہن سکا ۔چیف  جسٹس نے  کہا ایمرجنسی ہوگئی ہے ؟ کیا ایمبولینس منگوائیں ، یہ کیا طریقہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کل کو میں اگر ٹی شرٹ اور جینز پہن کر ہائیکورٹ یہاں بیٹھ جاؤں کیسا لگے گا،کل بھی بتایا تھا گاؤن لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن ہو چکا ہے،

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام وکلاء گاؤن پہن کر ہائیکورٹ پیش ہوں۔

گزشتہ روز بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے وکلاء کو گاؤن پہن کر عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version