تازہ ترین

سٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا، اسلام آباد میں جلسہ نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان کروں گا اور جلسہ نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔حکومت کہتی یے ہم سے مذاکرات کرو لیکن ہم کہتے ہیں کہ تم تو حکومت ہی نہیں ہو۔ میں بطور وزیر اعلیٰ کے پی کے ایک آفیشل پوزیشن پر ہوں، میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن کبھی کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی۔ جب ان سے بات کریں گے تو ہم بھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے علی امین گنڈاپور کا مزید کہا تھا کہ بانی چیئرمین نظریہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور نظریہ قید نہیں ہو سکتا،آئین کی پاسداری اور خودداری کے لئے قوم کھڑی ہے، قوم 5 اگست کو صوابی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کرے کہ نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی معیشت پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے، وہ ملک کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،بانی چیئرمین نے ہمیشہ ملک کے لئے مذاکرات کا کہا ایک کمیٹی بھی بنائی، پنجاب میں فسطائیت اور مقدمات درج ہو رہے ہیں، یہ لوگ تو ابھی تک فارم 45 نہیں دے رہے یہ فارم 47 والے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔بانی پی ٹی ائی نے پہلے کہا مجھ پر حملہ کروایا جائے گا اور پھر ہوا، پارٹی ختم کرنے کیلئے سازشیں ہونگی، غلطی آپ کی ہو اور مجھ سے کہا جائے میں معافی مانگوں ایسا نہیں ہوگا، آپ آئیں بیٹھیں بات کریں میری غلطی ثابت کریں، جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی بھی مانگ لیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، عندلیب عباس پارٹی چھوڑ کر گئی تو ایک دن بھی جیل نہیں ہوئی، مراد راس کی 18 سو کالیں نکلیں اس حوالے سے کمپین چلی وہ ٹی وی پر پروگرام کر رہا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ کے پابند ہیں، یہ جو لوگ عدالتوں کی بات نہیں مان رہے، ہمیں اور ان دونوں کو چھوڑ دیں، پہلے بھی رانا ثناء کو کہا تھا اس راستہ سے آؤں گا اور آیا میرے پہنچنے پر رانا ثنا چھپ گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شیر افضل مروت سے تعلق اور رابطہ ہے،اسکو نوٹسز پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر دیئے گئے ان کو کہا تھا کہ ہماری پارٹی میں سوشل میڈیا ہم پر بھی تنقید کر دیتا ہے، کوئی تنقید کرتا ہے تو برداشت کریں، پارٹی کے اندر کے معاملات پارٹی کے اندر حل کرلیں گے، میرا خیال ہے واپسی کے راستے بند نہیں کرنے چاہئیں، اصلاح والی بات کا مارجن بہت بڑا ہے، مجھے شیر افضل مروت سے متعلق پارٹی نوٹیفیکیشن کا بھی نہیں پتہ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارا چنار میں سیز فائر ہو چکا ہے، دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ ہے لیکن اس کو دیشتگردی اور مذہبی رنگ دیا جا رہا یے جو درست نہیں، ہم مقابلہ کریں گے امن ہماری ترجیح ہے،قربانیاں پہلے بھی دی اب بھی دیں گے، بات چیت کے ٹی او آرز تو ہونے چاپیئے، اپنے تحفظات ایکدوسرے کے سامنے رکھیں گے،تحفظات پر بات ہو گی تو مسئلہ حل ہوگا، کے پی کے سے ہمیشہ بریک تھرو ہوا ہے انشاءاللہ اگے بھی ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version