Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

9 مئی کا جرم ناقابل معافی ہے، تحریک انصاف پر پابندی پارلیمنٹ کےذریعے لگے گی، وزیر دفاع

Published

on

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی پارلیمنٹ کے ذریعے عائد کی جائے گی، ابھی مشاورت ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے لاہور میں جناح ہاؤس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس  پر منصوبے کے ساتھ بیدردی سےتباہی پھیلائی گئی،9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ تربیت دی گئی  تھی،جناح ہاؤس پر بے ساختہ نہیں باقاعدہ پلان کے تحت حملہ کیا گیا،میانوالی،چکدرہ،ملتان،گوجرانوالہ،لاہور،راولپنڈی،فیصل آبادمیں واقعات ہوئے، ان شہروں میں واقعات سے ایک پیغام ملےگا کہ بغاوت ترتیب دی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ باقاعدہ پلاننگ سے ایک ادارے پر حملہ کیا گیا،میرے خیال میں یہ ریاست کیخلاف کھلی بغاوت تھی،عوام کا ردعمل بے ساختہ ہوتا ہے مخصوص جگہوں پر نہیں ہوتا۔عمران خان کی گرفتاری پر یہ ری ایکشن آنا سمجھ سے باہر ہے،9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ ذہنی،نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے،عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کی قیادت کوٹارگٹ کیاہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے  قائداعظم کی تصاویر کو بھی جلایا گیا،قائداعظم کے پیانو کو بھی شرپسندوں نےتباہ و برباد کردیا،یہ سب کرنے والے لوگ پاکستانی نہیں تھے،دنیا کی کوئی قوم اس چیز کو کبھی معاف نہیں کرسکتی،لاہور:یادگاروں،مجسموں کو گرایا گیا ، ان کی بھی بے توقیری کی گئیْ

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو کسی سویلین انسٹی ٹیوشن پر حملہ نہیں ہوا،لاہور میں گورنر،رینجرز ہاؤس اور بھی بہت سی سرکاری عمارتیں موجود ہیں،9 مئی کوکیا گیا جرم ناقابل معافی ہے،9 مئی کو ریاست  کیخلاف کھلی بغاوت ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین