تازہ ترین
قومی اسمبلی کی 25 ریزرو نشستوں پر فیصلہ باقی، اب تک مسلم لیگ ن بڑی جماعت، سنی کونسل دوسرے، پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 108نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کے ساتھ دوسری اور پیپلزپارٹی 68 نشستیں حاصل کر کے تیسری بڑی جماعت بن گئی۔ خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کسی حد تک واضح ہو گئی۔
مسلم لیگ ن 108 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہیں۔
مخصوص نشستیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 113 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کاقومی اسمبلی کی 68نشستوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 22نشستیں ہیں جبکہ جے یو آئی ف 8نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ق کی پانچ اوراستحکام پاکستان پارٹی کی چار نشستیں ہیں۔
جبکہ بی اے پی، بی این پی ،نیشنل پارٹی،پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اورمسلم لیگ ضیا ایک ایک نشست حاصل کر سکی ہیں۔
الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق جنرل نشستوں پر 8 آزاد امیدوار تاحال کسی جماعت میں شامل نہیں ہوئےجبکہ 3 نشستوں پرالیکشن زیر التوا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی