تازہ ترین

قومی اسمبلی کی 25 ریزرو نشستوں پر فیصلہ باقی، اب تک مسلم لیگ ن بڑی جماعت، سنی کونسل دوسرے، پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر

Published

on

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 108نشستوں کے ساتھ سرفہرست  ہے۔ سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کے ساتھ  دوسری اور پیپلزپارٹی  68 نشستیں حاصل  کر کے تیسری بڑی جماعت بن گئی۔ خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستیں  الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کسی حد تک واضح ہو گئی۔

مسلم لیگ ن 108 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستیں  الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

مخصوص نشستیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 113 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی  کاقومی اسمبلی کی 68نشستوں  کے ساتھ  تیسرا نمبر ہے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم  کی  22نشستیں ہیں جبکہ جے یو آئی ف 8نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ق کی پانچ اوراستحکام پاکستان  پارٹی کی چار نشستیں ہیں۔

جبکہ بی اے پی، بی این پی ،نیشنل پارٹی،پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اورمسلم لیگ ضیا ایک ایک نشست حاصل کر سکی ہیں۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق جنرل نشستوں پر 8 آزاد امیدوار تاحال کسی جماعت میں شامل نہیں ہوئےجبکہ 3 نشستوں پرالیکشن زیر التوا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version