تازہ ترین
اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ، رولز میں ترمیم کے لیے ہونے والا جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں پرآئینی ترمیم کا فیصلہ کیاہے۔ جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرِ قانون نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے آغازمیں کہا کہ حکومت چاہتی ہے ججوں کی تعیناتی کے طریقِ کار کے متعلق آئینی دفعات میں ترمیم کی جائے، جس پر کام شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے وزیر قانون سے استفسار کیا کہ کیا ان ترامیم کے نتیجے میں ممکنہ طور پر جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوسکتی ہے؟ جس پر وفاقی وزیر قانون نے جواب دیا کہ اس بات کا واضح امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر قانون کے جواب پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ پھر کمیشن کے رولز میں مجوزہ تبدیلیوں پر بحث کی ضرورت نہیں. ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد نے رائے دی کہ آئینی ترمیم جب ہوگی تب دیکھی جائے گی، فی الحال ان رولز پر اتنا کام ہوا ہے تو یہ محنت ضائع نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق جسٹس یحیٰ آفریدی نے رائے دی کہ ان حالات میں تو میری رائے یہ ہے کہ میں ان مجوزہ رولز پر کوئی رائے نہیں دوں گا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے رکن تمام ججز نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ رولز پر بحث بے شک مؤخر کردیں لیکن ہماری ہائی کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی موجودہ رولز پر کی جائے۔ ذرائع نے کہا کہ ہائیکورٹس کے دیگر چیف جسٹسز نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی رائے سے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن میں موجود ججز بے شک اپنی رائے ابھی نہ دیں لیکن اگر بار کونسلوں کے نمائندے ان رولز پر اپنا موقف دینا چاہتے ہیں تو ان کو سن لیتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بار کونسلوں کے نمائندوں نے بھی رولز میں ترامیم پر بحث مؤخر کرنے کی رائے دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور