ٹاپ سٹوریز

این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

Published

on

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نا اہل ہوچکے ہیں، ان کا تجویز کنندہ این اے 122 سے نہیں ہے۔

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت جسٹس طارق ندیم نے استفسار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی کس بنیاد پر مسترد کیے گئے ؟

ریٹرننگ افسر نے جواب دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی 2 وجوہات کی بنا پر مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version