پاکستان
سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی اراضی اور عمارتیں ایک ماہ میں خالی کرانے کا فیصلہ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نگران دور حکومت میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی،حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے،سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرائی جائیں گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 12واں اجلاس ہوا،بورڈ اجلاس میں سندھ بھر محکمہ ٹرانسپورٹ کی عمارتیں اور زمینیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کی منظوری دے دی گئی۔
ایس ایم ٹی اے بورڈ کی جانب سے ڈویژنل سطح پر ایس ایم ٹی اے کے دفاتر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی،اجلاس میں ایس ایم ٹی اے میں کانٹریکٹ پر مقرر ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع ایچ آر کمیٹی سے مشروط کر دی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے بورڈ اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے کانٹریکٹس کے اجراء کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا،شجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے،نگران دور حکومت میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔
اجلاس میں جام صادق پل پر جاری ترقیاتی کام اور یلو لائن کے لئے ڈپوز کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔ایس ایم ٹی اے بورڈ اجلاس میں ای وی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاسد میں فیصلہ کیا گیا کہ ای وی پالیسی پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ وزارت توانائی سے رجوع کرکے آئندہ بورڈ اجلاس میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی