پاکستان
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ بحری تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔