شوبز

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تیسرے روز ڈرامہ ‘ دی پولیس’ پیش کیا گیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز تھیٹر "The Police” پیش کردیاگیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز تھیٹر "The Police” اردو زبان میں پیش کیاگیا Slawomir Mrozek کی لکھی گئی کہانی کو حسام عرفان نے خوب صورتی ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اویس ریحان، ارمان سمیع، زین العباد، Sheryl John، فرحان عالم صدیقی اور فرحان رحیم نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ "The Police” میں دکھایا گیا کہ پولیس کس طرح ریاست کو جرائم سے پاک کرتی ہے جہاں ایک قیدی کی وفاداری آزادی کی راہ ہموار کرتی ہے، جیسے جیسے حقیقت سامنے آتی ہے اس کا ضمیر زندہ ہوتا جاتا ہے، اخلاقیات اور طاقت کی ایک تحقیقی ،دلچسپ اور پیچیدہ کہانی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ اسٹوڈیو میں دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version