پاکستان

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کردی

Published

on

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت کامیاب امیدواران اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات جمع کروانے کے پابند ہیں۔

کامیاب اراکین نوٹیفکیشن اجراء کے ساٹھ دنوں کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کونوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تفصیلات مجوزہ فارم 68  پر مورخہ 22 اپریل سے پہلے جمع کروائیں وگرنہ الیکشن کمیشن ان سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔

 

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version