پاکستان

الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی لگادی

Published

on

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی۔۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیئے۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے،پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ کے دوران موبائل فون بند رکھے گا،پریزائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں مرد حضرات اور سیکیورٹی اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version