پاکستان
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2023-24 کے لیے گوشوارے طلب کرلیے ہیں اور کہا گیاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان مالی سال 2023-24 کے لیے گوشوارے 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروائیں،الیکشن کمشین کی طرف سے کہا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کے مطابق کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر پیش کرے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدنی اور اخراجات؛فنڈنگ کے ذرائع؛اور اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کروائیں،الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو،پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ضروری یے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا،گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات دی جائیں،تصدیق کی جائے کہ گوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں،فارم میں اوور رائیٹنگ(over writing) قابلِ قبول نہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارم۔ڈی کے ساتھ 01.07.2023 سے 30.06.2024 کی مدت کے لیے ہر بینک اسٹیٹمینٹ کی کاپی کے ساتھ بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمینٹ بھی مہیا کرنا ہو گی۔ مذکورہ سٹیٹمنٹ/فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان،شاہراہ دستور، سیکٹر جی فائیو / ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائے،الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہونی چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈاک، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور