پاکستان
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں، کنٹونمنٹ بورڈز کے فنڈز منجمد کر دیئے
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمدکردئیے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز اور بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشن مکمل ہونےتک منجمد رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے، بلدیاتی ادارے الیکشن تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی ادارے نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے، صرف وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے پہلے ہوا۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز اجراء پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔