Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن بتائے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جا رہے، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈرز کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جارہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کو کہا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں، کوئی ابہام میں نہ رہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے قیصرہ الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے کہا کہ جی ہم نے چیف سیکریٹری، تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو خطوط لکھے۔

عدالت نے کہا کہ تو پھر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جا رہے، وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے،  تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے، آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہو رہا ہے؟ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کرے، یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں، جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے، عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں۔

عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین