پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی سے وضاحت طلب کر لی

Published

on

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب کرلی۔

میئر کراچی کو آج کی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے پر مراسلہ جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے کل تک وضاحت طلب کرلی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں میئر کراچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version