پاکستان

پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا

Published

on

پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی ۔انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو کل طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے اخترمینگل،اسفند یار ولی اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی 4ستمبر کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام کوکل صبح دس بجے طلب کیاہے،ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا،جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version