پاکستان

الیکشن سے پہلے دھاندلی کر لی گئی، ہمیں شمولیت سے روکا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر خان

Published

on

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پری پول رگنگ کرلی گئی، پی ٹی آئی کو شفاف شمولیت سے روکا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری استدعا رہی ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آر اوز کا  بیوروکریسی سے ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا، ہماری درخواست تھی ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے، پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہی بتا سکتی ہے انہیں کیوں لگا ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، ہم تو سپریم کورٹ میں بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جارہا ہے جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version