Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نئی سیاسی جماعت کا ظہور؟ اعجازالحق کے شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار سے رابطے

Published

on

سیاست  کے  پرانے کھلاڑی پھر سے میدان میں اترنے کو تیارنظرآتے ہیں، الیکشن قریب آتے ہی بڑے رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی آگئی۔

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے  شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطے کئے ہیں اور چپ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجازالحق نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کرکے انہیں مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں آپ کو چپ توڑدینی چاہئے۔

ذرائع کے مطابق اعجازالحق نے چوہدری نثار سے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بے شک نہ بنے،آزاد حیثیت  ہی برقرار رکھیں، میدان چھوڑکر سیاسی انخلاء پیدا کردینا کسی صورت بھی دانشمندانہ فعل نہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اعجازالحق کے مشورے پر جواب میں کہا کہ سیاسی حالات سے لاعلم نہیں ہوں، حالات پر گہری نظر ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پرانے مسلم لیگی رہنما باضابطہ بھی چوہدری نثار سے ملاقات کریں گے، اعجازالحق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی جلد ملاقات کریں گے۔

25 جولائی 2018 کے انتخابات کی شکست نے چوہدری نثار علی خان کو چپ ہی لگا دی تھی۔ انھوں نے عام لوگوں سے ملاقاتیں ترک کر دیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا لیکن مستعفی بھی نہیں ہوئے تھے۔

چوہدری نثار کی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئیں۔ لہٰذا ان کی ‘گوشہ نشینی‘ طرح طرح کی افواہوں کا باعث بنتی رہی۔

تحریک انصاف کے دور میں کبھی یہ افواہ بھی پھیلادی جاتی رہی ہے انہیں وزارت اعلیٰ دی جا رہی ہے اور وہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی کہا جاتا رہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے 25 ارکان قومی اسمبلی کے تگڑے گروپ کے سربراہ ہیں اور اس گروپ کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو کر مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا پہنچا سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی بھی ان دنوں پارٹی سے دور دور اور روٹھے نظر آتے ہیں اور ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت پر بیانات بھی دے چکے ہیں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین