Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ملک سے غداری کا انجام بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

Published

on

The end of treason is terrible, Ishaq Dar

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف جب وزیراعظم بنے تب یہاں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کیچڑ رہتا تھا، جس نے بھی ملک کے ساتھ غداری کی اس کا انجام بھیانک ہوتا ہے، کبھی عہدوں کے پیچھ نہیں بھاگا اس بار مزید ذمہ داریاں ملیں، جس ملک کو 24 ویں بہترین معیشت بنایا تھا وہ 47 ویں نمبرپر آگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4 سال میں پاکستان 47 ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ 2013 میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ اور دھماکے ہوتے تھے، اگلے ساڑھے 3 سالوں میں لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کا خاتمہ ہوا اور پاکستان 24 ویں معیشت پر پہنچا، کوئی دو آرا نہیں کہ پاکستان نے گزشتہ 4 سال میں معاشی طور پر نقصان اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کررہے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی،ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے 2 ماہ کے لیے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف د یا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے 1993 میں پہلا ایم این اے کا الیکشن لڑا، ہم نے فیصلہ کیا حکومت کا آغاز دربار شریف کے منصوبے سے ہوگا، سب سے پہلے داتا دربار میں جی ٹی روڈ سے انٹری والا منصوبہ بنایا، پہلے لاہور ویٹرنری ہسپتال کے ساتھ محفل سما ع ہوا کرتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ کے کام ہوتے ہیں وہ جس سے بھی کام لے، اللہ کی ہم پر یکطرفہ مہربانی ہے، ہم تو گنہگار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین