Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فیض آباد دھرنا کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا

Published

on

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے رکن ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جبکہ ایک اور رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ طلب کر لیں۔

انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کو بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین