شوبز
مشہور ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘دوبارہ نشر ہوگا
دنیا بھر میں شہرت پانے والا پاکستانی ڈرامہ’ تیرے بن‘ دوبارہ سے ٹی وی سکرینز پر تہلکہ مچائے گا،ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں کامیابی سمیٹی اور کچھ عرصہ قبل ہی اختتام پذیر ہوا۔
ناظرین کے بے حد اصرار پر ٹیلیویژن اسکرین اور سوشل میڈیا پر ویورشپ کے کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کو ایک بار پھر سے نشر کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ تیرے بن میں وہاج علی، یمنی زیدی، بشریٰ انصاری، سہیل سمیر، سبینہ فاروقی، حنا سومرو، فرحان علی آغا اور فضیلہ فاروقی سمیت متعدد اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔