تازہ ترین
وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، 3 ہزار ارب کے اضافی ٹیکس، کئی طرح کی ٹیکس چھوٹ ختم
وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل کردی گئی، 12 جون کو پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ رواں مالی سال کا اقتصادی سروے 11 جون کو جاری کیا جائے گا۔
بارہ جون کو کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا،10 جون کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا،اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے باعث بجٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے،متعدد اشیا پر ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی،سبسڈی کی رقم میں کمی کا بھی امکاں ہے۔