پاکستان

وفاقی حکومت کا درآمدی فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

Published

on

وفاقی حکومت نے درآمدی فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے پاو ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

مہنگے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس سے متعلق بریفنگ میں حکام نے بتایا پاور پلانٹس بند ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی ممکن ہو گی،فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس سے بجلی قیمتوں کا بوجھ کم ہوگا۔

اجلاس میں مہنگے فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیراویس لغاری نے کہا حکومت ترجیحی بنیادوں پر سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version