Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاق نے بجلی چوری پر خط لکھا ہے، میرے صوبے کے عوام کو بجلی چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور

Published

on

Ali Amin Gandapur signed the declaration of confidence of Imran Khan and himself from the members of the assembly, a committee was formed under the chairmanship of Arif Alvi to end the differences in PTI.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق نے بجلی چوری پر خط لکھا ہے، صوبے کے عوام کو چور کہ گیا تو برداشت نہیں کروں گا، ہر صوبے میں جا کر احتجاج کروں گا، دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی،ہمارے امیدواروں کےدفترتوڑے گئےانہیں مہم نہیں چلانے دی گئی،کوئی ثابت کردے ہم نے سرکاری سطح پر کسی قسم کا دباؤ ڈالا ہو،عوام نے ووٹ دیا،اپنےنمائندے چنے،عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ باجوڑ کے ضمنی الیکشن کے نتیجےسے ثابت ہے حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی،باجوڑ کےضمنی الیکشن میں ووٹرزنےجوفیصلہ کیااس کا احترام کرتے ہیں،عوام کے مینڈیٹ کا ہم نے احترام کیا ہے،غیرقانونی حرکتیں ہم بھی کرسکتے تھے لیکن کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے کسی امیدوار کیلئے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی،ضمنی الیکشن میں پنجاب میں عام انتخابات سے زیادہ ووٹ پڑے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق سے ایک خط آیا جس میں کہا گیا خیبرپختونخوا میں بجلی چوری ہورہی ہے،وفاق کوخط بھیجنےسےپہلےخیبرپختونخواحکومت سے بات کرنی چاہئےتھی،یہ کوئی طریقہ نہیں،اپنے صوبے کے عوام کی ذمہ داری لیتا ہوں،وفاقی حکومت نےواپڈا کے ذریعےکارروائیاں شروع کردی ہیں،خیبرپختونخوا میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے جب تک بات چیت نہیں ہوتی ناجائز کارروائیاں نہ کی جائیں،بجلی اگر چوری ہورہی ہے تواس کیلئے راستہ ڈھونڈنے کیلئے تیار ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کریں گے،واپڈا کے لائن مین اور افسران کے بغیر کوئی چوری نہیں کرسکتا،خیبرپختونخوا کےعوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا،ہر صوبے میں جاؤں گا دیکھتا ہوں کون مجھے روکتا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 پر بنی حکومتوں نے ضمنی الیکشن میں نظام کو مزید خراب کیا،بشریٰ بی بی کے علاج اورچیک اپ کیلئےنیابورڈتشکیل دیاجائے،ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو حق چھین کر لینا بھی جانتے ہیں۔

گنڈا پور نے کہا کہ خطے کے حالات دن بدن بدتر ہورہے ہیں،مردان اور صوابی کی پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے،ہم پولیس فورس مانگ رہے ہیں ہمیں نہیں دی جارہی،وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو جو حق دینا تھا وہ نہیں دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بجلی سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا جارہا تو اس کا ذمہ دار کون ہے،عوام کو بجلی کے بہت زیادہ بل آرہے ہیں،جتنی بھی جعلی ایف آئی آرز ہیں انہیں جلد ختم کرکے دکھائیں گے، آپ پیسے نہیں دے رہےاور نظام بھی ٹھیک نہیں کررہے ،ہر صوبے میں جاکر پرامن احتجاج کروں گا، بہتر ہے آپ اپنا رویہ ٹھیک کریں، لوگوں کی خدمت پر فوکس کریں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین