شوبز

بھارتی پروپیگنڈا کا پردہ چاک کرنے والی فلم ڈھائی چال 8 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Published

on

انڈین پارلیمنٹ حملہ،اوڑی اورپٹھان کوٹ حملوں کے پس منظرکے چشم کشا حقائق اوربھارت کے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کرنے والی پاکستانی فلم ڈھائی چال 8 دسمبر کوسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی شوٹنگ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سنگلاخ چٹانوں اور ریگستانوں میں کی گئی ہے،اداکارشمعون عباسی فلم میں کلبھوشن یادیوکا کردار ادا کررہے ہیں۔

اوشین مال کراچی میں منعقدہ فیصل فلمز کی فلم ڈھائی چال کی میٹ اینڈ گریٹ کے دوران فلم کے پرڈیوسراورڈائریکٹرنے کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پر فلم ڈھائی چال کا ٹریلر دکھایا گیا،جسے حاضرین محفل کی جانب سے پذیرائی ملی۔

فلم کے پرڈیوسرعرفان اشرف کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ ڈھائی چال دراصل شطرنج کی بساط پر گھوڑے کی مہرے کی چال سے منتخب کیا گیا ہے،بھارت کو پاکستان کے خلاف اکثروبیشتر بے سروپا الزامات اور منفی اور من گھڑت پروپیگنڈہ کا مدلل جواب دیا گیا ہے،بھارت اپنے پارلیمنٹ،پٹھان کوٹ،اوڑی اور26/11 کے حملے کو جواز بناکر من گھڑت الزامات کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرتاہے جبکہ درحقیقت ان تمام واقعات کی کڑیاں اور اس سازش کے تانے بانے خود بھارت سے جاکر ملتے ہیں۔

فلم میں یہ دکھایاگیا ہے کہ انڈین اسپائی ایجنسی را کس طرح سی پیک کے راستے میں سازشوں کے جال بن رہی ہے،اور46ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری اس کی آنکھ میں کسی شہتیرکی طرح کھٹک رہی ہے۔

حکومت کی سرپرستی کے بغیربنائی گئی،اس فلم کی نمائش 8دسمبر کو پاکستانی سینما گھروں پرہوگی،فلم کی شوٹنگ بلوچستان کے مختلف مقامات پیرغائب،چتن اوغزہ ہند سمیت دیگرمقامات پرکی گئی ہے۔

فلم کے یونٹ میں شامل 100کے لگ بھگ کریو نے شب وروزمحنت کے بعداسے ایک ایکشن فلم کی شکل میں ڈھالا۔

فلم میں بلوچستان کے مقامی اداکاروں فرازمری اورپاکیزہ خان نے بھی کردارنگاری کی ہے۔

شمعون عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا کرداراداکیاہے،فلم کی دیگرکاسٹ میں شمعون عباسی،عائشہ عمر،ہمایوں اشرف،عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج اورتقی احمد شامل ہیں،فلم پروڈکشن ٹیم کے مطابق یہ پیچیدہ اور تیکنیکی اعتبار سے مشکل سبجیکٹ تھا،جس کے دوران سب سے زیادہ دقت سردموسم کے دوران فلم کی شوٹنگ تھی،فلم کے ڈائریکٹر تیمورشیرازی جبکہ رائٹرفرہین چوہدری ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version