شوبز
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کے ایک سال بعد بھی نمائش جاری
فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی شاہکار فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
دنیا بھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔
فلم کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل نان سٹاپ سنیما کی نمائش کا ایک سال سے اپنی کامیاب دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے بلاک بسٹر دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کر لیا ہے کیونکہ فلم نے اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ کے موقع پر یونیورسل سینماز اور سینٹورس سینما گھروں مسلسل نمائش کیلئے پیش رہی ہے جبکہ کیو سینما، لاہور اور ایٹریئم سینما، کراچی نے فلم کو ایک بار پھر ناظرین کے لیے دیکھنے کے لیے نمائش کیلئے پیش کر رہا ہے 13 اکتوبر 2022 میں پاکستان اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے کے بعد سے، دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر کے سینما پر راج کیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے لیے ‘بہترین فلم ساز’ کا ایوارڈ جیتا تھا اور انھیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا۔
بلال لاشاری کی ہدایت کاری اور عمارہ حکمت کی پروڈیوس کردہ میگا ہٹ فلم 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن کر ریکارڈ توڑ ڈالے، اس سے پہلے یہ فلم کئی دوسرے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں جن میں؛ سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم، سال 2022 کے لیے برطانیہ میں برصغیر کی فلم 28 ستمبر 2023 کو روس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں 13.88 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بزنس کرچکی ہے، دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا شاہکار ہے۔
اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ہے۔ عمارہ حکمت اور اسد جے خان کی طرف سے انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت علی مرتضیٰ کی اے اے اے موشن پکچرز کے اشتراک سے پروڈیوس کیا گیا ہے جس کا اسکرین پلے بلال لاشاری اور ناصر ادیب کے ڈائیلاگ ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور