پاکستان
برازیل سے درآمد کئے گئے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/03/the-first-batch-of-cattle-imported-from-brazil-has-reached-pakistan.jpg)
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی۔
مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا،دو ہفتے کے لئے کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے۔
نیشنل ائیر لائنزکا کارگو طیارہ برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کےمویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا،22.5 گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سے اڑان بھرکے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی پاکستان اتری۔
یہ عمل ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا،اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کلیدی کردار ادا کیا۔
اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے۔ 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں۔
پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں، جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 میں حاصل کیا اوران کی حفاظت اور افزائش کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور