بزنس
گلگت بلتستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان، نذیر علی نے جمعہ کے روز کہا کہ گلگت بلتستان کی پہلی چیری کی کھیپ چین پہنچ گئی ہے، جو خطے کی پھلوں کی برآمد کی صنعت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کے مطابق اس کامیابی سے مقامی کسانوں کے لیے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جنہیں ایکسپورٹ سے لاکھوں روپے کی آمدن کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال 500 ٹن چیری چین کو برآمد کی جائیں گی جس سے ملک کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔ صوبائی حکومت علاقے سے چیری اور دیگر پھلوں کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیری کی برآمد سے نہ صرف مقامی کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ خطے میں اس پھل کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے خطہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی مقامی کسانوں کو منڈی تک رسائی فراہم کرنے اور خطے کی پھلوں کی صنعت کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ توقع ہے کہ چیری کی کامیاب برآمد سے خطے کے کسانوں کے لیے نئے مواقع کھلیں گے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالیں گے۔