Uncategorized
وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان پہلا تنازع
خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے اور PAS BS-21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے PS/P5CM/CMS/ KPK/2024Peshawar 09ʼ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خواہش ظاہر کی ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، گریڈ 21 کے افسر ندیم اسلم چوہدری کی خدمات جلد سے جلد خیبر پختونخواہ سے واپس لے لی جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر شہاب علی شاہ جن کی خدمات اس وقت حکومت بلوچستان کے اختیار میں ہیں کو بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صوبے کے بہترین مفاد میں تعینات کردیا جائے۔
موجودہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نگراں حکومت کے دور میں تعینات ہوئے تھے جبکہ شہاب علی شاہ پی ٹی آئی حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال