Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

Published

on

لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا، چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کو دن 2 بجے ہوچکی تھی اور چاند کی عمر 22 گھنٹے تھی، جس کے پیش نظر چاند دکھائی دینے کے قوی امکانات تھے۔

پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت پہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ہلال کیمٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ کمیٹی ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید مشاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراشرف علی اور مفتی فیصل احمد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مفتی محمد یوسف کشمیری، مولانا عبد الرؤف مدنی، مفتی علی اصغر عطاری، مولانا محمد یسین ظفر، علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور، مفتی قاری مہراللہ اور سپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ بھی شریک تھے۔

بھارت میں بھی رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ شہر میں رمضان کا چاند نظر آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج روزہ 11 تھا، جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین