Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے محمد اورنگزیب ایچ بی ایل کے عہدے سے مستعفی

Published

on

وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے ایچ بی ایل پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد اورنگزیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ایچ بی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ محمد اورنگزیب نے حکومتی کابینہ میں شامل ہونے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد اپنا استعفیٰ دیا۔

ایچ بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ہے۔

بورڈ کو نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل کے موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر ناصر سلیم کو بینک کا صدر اور سی ای او مقرر کیا گیا ہے، جو ریگولیٹر کی منظوری سے مشروط ہے۔

محمد اورنگزیب کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی نشست نہیں ہے لیکن ملکی قوانین کے مطابق وہ پارلیمنٹ میں نشست کے بغیر زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر کا عہدہ رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ مسلم لیگ نواز محمد اورنگزیب کو جلد ہی سینیٹ کی نشست دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین