شوبز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی پراسرار اموات پر ڈاکومنٹری فلم مرڈر مسٹری کی پہلی قسط ریلیز

Published

on

پاکستان فلم انڈسٹری کےکئی مشکوک قتل کو خودکشی یا طبعی موت قراردے کرفائل ہمیشہ کے لیے بند کردی گئی،ان ہی حالات واقعات کا احاطہ کرنے والی مرڈرمسٹری کی پہلی قسط ریلیز کردی گئی۔

پاکستان کی فلمی صنعت میں کئی فن کاروں اورفلم سازوں کی موت طبعی نہیں ہوئی،بلکہ انہیں قتل کیا گیا،پھر ان کی موت کو خود کشی قرار دے کر ان کی فائل بند کردی گئی،

پاکستان کے معروف پروڈکشن ہاؤس میٹرو لائیو نے ایسی کئی ان سنی ان دیکھی کہانیوں کو ایک ڈاکیومینٹری کی صورت پیش کیا ہے،اس دستاویزی فلم سیریزکا ٹائٹل مرڈر مسٹری ہے۔

جس کی پہلی قسط پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل میٹرو لائیو ٹی وی پر ریلیز کردی گئی ہے،جسے ناظرین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے،اس سیریز کےرائٹرمعروف صحافی عمر خطاب خان ہیں۔

 پاکستان میں صرف سیاسی افراد کو ہی سفاکانہ قتل کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ اس میں بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ تھے۔

واضح رہے کہ فلم فرنگی،شہید اورعجب خان سمیت دیگرفلموں کے ڈائریکٹرخلیل قیصرسے لے کرپنجابی فلموں کے سپراسٹارسلطان راہی،اداکارہ نادرا،رفیع خاورعرف ننھا سمیت دیگراداکاروں کی اموات پرایک دبیزچادرپڑی ہوئی ہے۔

حیرت انگیزبات یہ ہے کہ  ایسے کسی قتل کا سراغ کبھی نہیں ملا، یہ پراسرار قتل ہمیشہ معمہ ہی رہے، فلمی زبان میں انہیں مرڈر مسٹری مانا جاتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version