تازہ ترین
حکومت نے الیکشن آرڈیننس اور نیب آرڈیننس جاری کر دیے
حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرڈیننس کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری دی، آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی۔
نئی ترمیم کے مطابق اب حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز کے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔
آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی، نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔
اسی طرح نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی۔