پاکستان

الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت آج سے شروع

Published

on

الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت  آج سے شروع کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ،  یکم نومبر ، 2 نومبر اور 3 نومبر کی سماعت کے لئے اعتراض کنندگان کو نوٹس  بھی بھیج دئیے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کیلئے  مجموعی طورپر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 672  ، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version