Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار جرمانہ کردیا

Published

on

سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کے درخواست پر تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر میں بتایا کہ عدالت کی جانب سے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرائے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے درخواست گزار شیریں مزاری کو دیں۔ ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو دو اگست کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا مگر 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا منظور کی تھی۔ پھر 29 اگست کو دوبارہ آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر ہائیکورٹ نے 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جواب جمع نہ کرائے جانے پر انکوائری کرائیں، انکوائری کر کے ایکشن لے کر دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین