پاکستان
ایوان صدر نے صدر زرداری کے دورہ لاہور کے لیے پنجاب حکومت سے 20 گاڑیاں مانگ لیں
آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے لئے ایوان صدر نے 20 گاڑیاں مانگ لیں،20 گاڑیوں میں پانچ بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں، آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے لیے 14 سیکیورٹی آفیشلز بھی لاہور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے لیے 14 سیکیورٹی آفیشلز بھی لاہور آئیں گے،سیکیورٹی آفیشلز آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے دو دن قبل لاہور پہنچیں گے،صدر مملکت کو پنجاب حکومت کی طرف سے مزید سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کی نو جولائی کو لاہور آمد متوقع ہے،آصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں،آصف علی زرداری اراکین اسمبلی اور رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔