Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی ایم ایف بورڈ سے آج 3 ارب ڈالر معاہدے کی منظوری متوقع

Published

on

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ( ایس بی اے) پر غور کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود ادارے کے کیلنڈر کے مطابق بورڈ کے اجلاس 12، 13 اور 17 جولائی کو شیڈول ہیں۔

بورڈ کے ایجنڈا پر پاکستان کا معاملہ بدستور موجود نہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ پاکستان کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو آج کی میٹنگ میں زیر غور لائے گا۔

آئی ایم ایف کی ٹیم نے 29 جون کو پاکستان کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر اتفاق کیا تھا، تاہم اس کی حتمی منظوری ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے دینا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری دے دے گا اور پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی۔ آۤئی ایم ایف نے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کا پلان بھی منظور کر لیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین