تازہ ترین

آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے ٹیکس ہدف پر بریفنگ طلب کرلی

Published

on

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اگلے مالی سال کے ٹیکس ہدف پر بریفنگ مانگ لی، ذرائع  کے  مطابق ایف بی آر حکام آج آئی ایم ایف ٹیم کو اگلے مالی سال کے ٹیکس ہدف، موجودہ سال کی آخری سہ ماہی میں ٹیکسز کی وصولیوں پر بریفنگ دیں گے۔

آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان کی درخواست پر نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان  پہنچ گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مشن چیف بھی چند روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد قرض کے سلسلے میں پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا،مشن ممبران وزارت خزانہ، ایف بی ار حکام سے ائندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 2 ہفتوں سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version