پاکستان
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر کل سے فرد جرم کی کارروائی کا آغاز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی جبکہ نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام پر الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔
جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام میں الیکشن کمیشن محفوظ شدہ فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے دارخوست گزار ایڈوکیٹ سید عزیز الدین کاکا خیل کو نوٹس جاری کردیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور