Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں  بدترین جارحیت  جاری ہے، اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے، وزیراعظم نے عرب اسلامی مشترکہ سربراہ اجلاس میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی،اسرائیل کے غزہ میں اسپتال پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،اسرائیل غزہ میں عام شہریوں اور عمارتوں کو نشانہ بنارہا ہے،اسرائیلی حملوں سے اسپتالوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے،اسرائیل کو غزہ میں جاری جرائم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا،اسرائیل کے حملوں سے غزہ قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا،ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے دورہ پاکستان میں نگران وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کیں، افغانستان کے قائم مقام وزیرتجات نے وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی،پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا 2023-24 کیلئے ممبر بن گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین