Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایرانی صدر کا دورہ طے شدہ ہے، حالیہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خارجہ

Published

on

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلےسے طے شدہ ہے،ایران اسرائیل کی صورتحال کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ 23،22اور24اپریل کو ہوگا، ایران،اسرائیل معاملے پردفترخارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا

اسحاق ڈار نے کہا کہ سربراہ مملکت کےدورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے،ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلےسے طے شدہ ہے،ایران اسرائیل کی صورتحال کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کےدورے کی دعوت آئی ہے،مناسب وقت پر دورہ کریں گے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،تمام سفارتی امور کو حتمی شکل دینے کے بعد امید ہے دورہ ہوگا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا،کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورہ پر سیاست کررہی ہیں جو افسوسناک ہے،حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جو اقدامات کئےاسےسراہا گیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وفد نے سرمایہ کاری کیلئے اقدام کی تعریف کی،ہماری خارجہ امور سے متعلق پالیسی گائیڈلائن امن ہے،ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم غزہ میں سیز فائرچاہتے ہیں۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہورہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف اور میں اجلاس میں شرکت کریں گے،ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعد  اوآئی سی کا اجلاس ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ 2 اور 3 مئی کو او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس ہوگا،او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس  میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،اوآئی سی سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا،وزیراعظم او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 2018میں مستحکم ہورہی تھی،سیاست کو ملکی مفاد پر مقدم نہیں سمجھنا چاہئے،گزشتہ دور میں 2013 کے بعد کی تمام محنت رائیگاں کردی گئی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بشام واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں،چینی باشندوں کی پاکستان میں سکیورٹی اولین ترجیح ہے،بشام واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین