پاکستان

اسلام آباد کی عدالت نے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی

Published

on

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کے وکیل کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اس مقدمے میں نامزد ملزم نہیں ہیں۔

اس سے پہلے سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل بابر اعوان نے ضمانت کی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نامزد ملزم نہیں اور چوہدری پرویز الٰہی کا کوئی کردار نہیں بنتا۔

بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نامعلوم آدمی نہیں ہیں، پولیس نے اس کیس میں کوئی تفتیش نہیں کی،

بابر اعوان نے کہا کہ پولیس 17 دن کے اندر عبوری چالان جمع کروا سکتی ہے، پرویز الٰہی کی جائے وقوعہ پر کوئی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کا احتجاج میں حصہ لینا بھی ثابت نہیں،اس ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر ہیں اور جن ملزمان کی ضمانت اس عدالت نے مسترد کی انھیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version