Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،  وارنٹ پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں جاری کئے گے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نےتھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا،عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا، عدالت نے کیس 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلیئے مقرر کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین