Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے 13 فروری کی ڈیڈلائن دے دی

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ اسٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے وفاق کو13 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کےگھر پہنچنے سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ بلوچ مسنگ اسٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے مہلت میں 13فروری تک توسیع کی جاتی ہے، زیراعظم،سیکرٹری داخلہ،دفاع سے بیان حلفی نہیں مانگ رہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ابھی بیان حلفی نہیں مانگ رہے لیکن لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تووہ بیان حلفی دیں گے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی بھی ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل نے جبری گمشدہ بلوچ اسٹوڈنٹس کی لسٹ عدالت میں پیش کی، عدالت کوبتایا گیا کہ 12 بلوچ مسنگ سٹوڈنٹس کے کیس حل طلب ہیں۔ وفاق نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کسی کواغوا یاجبری گمشدہ نہیں کیا جائے گا۔

عدالتی حکمنامے میں مزید درج ہے کہ سمیع دین بلوچ نے بتایا کہ والد کو لاپتا ہوئے ایک دہائی گزرگئی، ٹیسٹ کیس کے طورپریہ معاملہ اٹارنی جنرل کوریفر کیاجاتا ہے، وہ ریاستی اداروں سے سمیع دین بلوچ کے والدسے متعلق پتا کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین