پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے پر حکم امتناع ختم کردیا

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی القادر ٹرسٹ کمپلینٹ کے مرحلے پر بند کرنے کے پرانے فیصلے کا ریکارڈ فراہمی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ حتمی فیصلہ سنانے پر حکم امتناع ختم کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کا ریکارڈ فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس بند کرنے کے پرانے فیصلے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو بھی ایک کاپی فراہم کر دی۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناعی ختم کر دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version