ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دے دیا

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

منگل کے دن عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تھری ایم او کے تحت پرویز الہی کی نظر بندی کا حکم معطل کیا اور پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریک انصاف صدر کو آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے۔

اس سے قبل چوہدری پرویز الہی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سامنے وکیل کا کہنا تھا کہ ’پرویز الٰہی تین ماہ سے جیل میں ہیں، وہ کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔‘

عدالت کی ہدایت پر وکیل نے تھری ایم پی او آرڈر پڑھا اور کہا کہ پرویز الٰہی نے چار ماہ سے کوئی بیان تک نہیں دیا اور اسلام آباد میں انکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمہ میں بھی لاہور ہائیکورٹ گرفتاری غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ جیسے ہی لاہور ہائیکورٹ سے رہا کیا گیا تو لاہور پولیس کی حراست سے پرویز الہی کو چھین لیا گیا۔

عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی یا کوئی جلسہ جلوس آپ نے کیا تو پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ کوئی جلسہ جلوس، کوئی ہنگامہ کبھی نہیں کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version