Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ایران کے اندر آپریشن کر کے حملہ ناکام بنانے اور منصوبہ ساز گرفتار کرنے کا دعویٰ

Published

on

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی سرزمین پر خفیہ آپریشن کر کے اسرائیلی مفادات پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے اور حملہ آوروں کے سربراہ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی زمین پر ایک منفرد آپریشن میں موساد نے ایک سیل کے سربراہ کو پکڑا اور دوران تفتیش قبرص میں اسرائیلی کاروبار پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اسرائیلی موساد نے یہ واضح نہیں کیا کہ آپریشن کب کیا گیا اور پکڑا گیا منصوبہ ساز اب کہاں ہے اور قبرص میں حملہ کب کیا جانا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اتوار کو کہا تھا کہ قبرص میں ایک حملہ ناکام بنایا گیا لیکن تفصیلاب انہوں نے بھی نہیں بتائی تھیں۔

قبرص نے اسرائیل کے ان دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی ایجنسی نے پکڑے گئے منصوبہ ساز کا نام شہباز عباس علی بتایا اور کہا کہ منصوبہ ساز ایران کے پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت سے ہدایات وصول کرتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایران میں آپریشن کے دوران  پکڑے گئے منصوبہ ساز کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اپنے رابطوں کی تفصیل بتا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین