تازہ ترین

تفصیلی فیصلہ آنے تک مخصوص نشستوں کا معاملہ مؤخر رکھا جائے، الیکشن کمیشن لا ونگ کی تجویز

Published

on

الیکشن کمیشن لا ونگ نے مخصوص نشستوں کا معاملہ تفصیلی فیصلے تک مؤخر کرنے تجویز دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق آج الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس ہورہا ہے، گزشتہ روز اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق غور کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم آج بھی بریفنگ دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن لا ونگ نے مخصوص نشستوں کا معاملہ تفصیلی فیصلے تک مؤخر کرنے تجویز دے دی۔

ذرائع لا ونگ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کچھ ابہام موجود ہیں، ابہام دور کرنے کے لیے ان چمبر رجوع یا تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ فیصلے پر حتمی فیصلے کی منظوری الیکشن کمیشن دے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version