پاکستان
جس عدلیہ کی بحالی کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلا تھا اسی نے مجھے اقتدار اور پارٹی سے نکالا، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ جلد چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا، جس عدلیہ کی بحالی کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلا تھا اسی عدلیہ نے مجھے اقتداراورجماعت سے نکال دیا۔
نواز شریف نے مسلم لیگ ن کےسینیٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھی شرکت کی۔۔نوازشریف نے پارٹی چھوڑنےوالےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی بہن سینیٹر سعدیہ عباسی کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔
نوازشریف نے پارٹی سینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو اچھی طرح حالات کا ادراک ہے۔ میری بیٹی کو میرے سامنے گرفتار کیا گیا،یہ نہیں بھول سکتا۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو نوازشریف کی آنکھوں میں آنسو تھے،نوازشریف نے آنسوؤں پر ضبط کیا اور گرنے نہیں دیا،یہ لمحہ ہم باپ بیٹی کے لئے اذیت ناک تھا،نہیں بھول سکتے۔مریم نواز نے کہا کہ دوران قید مجھے سیل کےباہرواک کی اجازت نہیں تھی۔
پہلا گھنٹہ رسمی بات چیت رہی،دوسرےگھنٹےچائے پر گپ شپ کا سیشن ہوا،نوازشریف نے سینیٹر سعدیہ عباسی کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔